تازہ ترین

پاراچنار، پاک آرمی کے ہسپتال و نادرا آفس میں عوام کی سہولت کیلئے مختلف اقدامات

  • پیر, 21 اگست 2017 15:02

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاراچنار میں پاک آرمی نے ہسپتال اور پاراچنار نادرا آفس میں عوام کی سہولت کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک آرمی نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ٹک شاپ قائم کردی۔ خواتین کے لئے باتھ رومز ، انتظار گاہوں میں پنکھے، واٹر کولرز اور کرسیاں لگائیں اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے۔ پاراچنار ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ممتازعلی کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کے اقدامات کے باعث ہسپتال کی حالت بہتر ہوگئی ہے۔ ملک منصب علی بنگش کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں عوام کو سہولیات دینا پاک آرمی کا احسن اقدام ہے۔ نادرا آفس پاراچنار میں بھی پاک آرمی نے عوامی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا لئے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی فوج کوشاں ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.