تازہ ترین

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی کا خصوصی پیغام

  • جمعرات, 16 اگست 2018 13:49

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساںادارہ)شیعہ علماء کونسل کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز اس وقت تاریخ کے انتہائی نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ان حالات میں تحریک پاکستان کا وہ جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے جو تشکیل پاکستان کے وقت تھا جب پرجوش عوامی جدوجہد سے تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور اسوقت اس کی بقاء‘ ملکی استحکام ، تعمیر و ترقی کے لئے ملک کے تمام طبقات کو مل کر سخت محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ خارجی محاذ پر مسائل و مشکلات سے زیادہ اہم داخلی بحران اور مسائل ہیں جن پر سرفہرست امن و امان کا مسئلہ ہے ۔ خا ص منصوبہ بندی کے تحت ملک کو دہشت گردی اور لاقانونیت کی آگ میں جھونکا جارہا ہے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت مظلوم عوام کا قتل عام بھی جاری ہے۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ارض پاک کو آزاد ہوئے

71 برس ہوچکے ہیں لیکن اس طویل عرصے کا حساب اور احتساب نہیں کیا گیا کہ کس نے ملک کو کتنا فائدہ پہنچایا اور کس نے ملک کو کتنا نقصان پہنچایا ؟ ہمیں یوم آزادی کے موقع پر ان مسائل اور تلخ ماضی سے صرف نظر نہیں کرنا چاہیے بلکہ مسائل کے حل اور مشکلات کے خاتمے اور درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کاآغاز کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی، استحکام اور مضبوطی تب حاصل ہوسکتی ہے جب ملک میں عادلانہ نظام کا نفاذ کیا جائے ، عدل و انصاف اور جرم و سزا کاقانون رائج کیا جائے، ظلم، ناانصافی، تجاوز ، زیادتی اور طبقاتی تفریق کو ختم کیا جائے ، توازن کی ظالمانہ پالیسیوں کو ختم کرکے فرقہ وارانہ تشدد اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس، موثر، پائیدار اورمستقل اقدامات کئے جائیں، ہزاروں عوام کے قاتلوں، مجرموں، دہشت گردوں اور فرقہ پرست جنونیوں کر سرعام تختہ دار پر لٹکایا جائے، ملک میں پارلیمنٹ کو بالادستی اور جمہوری وعوامی اداروں کو تمام اختیارات دئیے جائیں، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کوآزاد اور خود مختار بنایا جائے، آئین کا احترام اور قانون کی پابندی کو یقینی بنایا جائے ، ملک سے بے روزگاری، رشوت ستانی، جہالت، فحاشی، عریانی، ناانصافی اور بے عدلی کا خاتمہ کیا جائے، اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، تمام طبقات کے درمیان قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے، دور جدید کے تمام سائنسی ، علمی ،ثقافتی اور ارتقائی تقاضوںکو اسلام اور اسلامی قوانین سے ہم آہنگ کیا جائے۔ ملک کی موجودہ صورتھال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر مختلف پلیٹ فارم اورمختلف جماعتوں جماعت کے اپنے اہداف ،اپنا ایجنڈا، اپنا موقف اور فیصلے ہیں اور اپنی سرگرمیاں ہیں ہم تمام کے فیصلوں ، موقف اورسرگرمیوں کو ان کا جمہوری حق سمجھتے ہیں ۔ ملکی اور بےن الاقوامی صورتحال کے تناظر میں ہے ضروری ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرگرمیاں جاری رکھی جائیں اور حکومت کو بھی ایسا رویہ اختیار کرنا چاہئےے جو آئین اور قانون کے مطابق ہو اور حکومت کو تحمل،بُرد باری ،سنجیدگی اور متانت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ایسی بات سے گریز کرنا چاہےے جس سے کشیدگی بڑھے ۔ اس کا واحد حل آئین و قانون کی روشنی میں مفاہمت، اصلاحات اور تبدیلی ہے اگر مفاہمت نہ ہوئی اور اصلاحات نہ ہوئیں توگےا تو قوم بڑی مشکل میں مبتلا ہوسکتی ہے ۔ احتجاج کرنا کسی بھی جماعت کا جمہوری حق ہے البتہ ملک میں امن قائم کرنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.