دارالحکومت بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

  • ہفتہ, 14 اپریل 2018 14:20

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے دو خودکش جیکٹس سمیت دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے 2 خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی دونوں جیکٹس کا وزن تقریباً 6 سے 8 کلوگرام ہے جب کہ جیکٹس کے ساتھ 5 دستی بم، 2 پستول، 106 راؤنڈ، 2 بال بیرنگ اور فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے کر علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.