قیام امن کے لئے قبائلیوں کی حمایت

  • ہفتہ, 17 مارچ 2018 17:19

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کو قبائلیوں کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹرز اور خیبرایجنسی کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریشن ردالفساد، ٹی ڈی پیز کی واپسی اور پاک افغان بارڈر پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نےامن واستحکام کے لئے جاری کوششوں میں دی گئی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کو قبائلیوں کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کے بعد حالات اب کچھ بہتر ہورہے ہیں اور ان علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد اب اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ اس سے قبل ان علاقوں میں دہشتگردوں کا راج تھا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.