نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، معیارتعلیم میں‌ بہتری کے لئے بھرپوراقدامات کریں گے: آرمی چیف

  • ہفتہ, 24 فروری 2018 12:09

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کی کامیابیوں پر فخر ہے.ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آرمی پبلک اسکولز اینڈ کالجز سسٹم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی پبلک اسکولز و کالجز سسٹم کے فیڈرل بورڈ کے میٹرک و انٹر امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبا میں تقسیم اسناد کی تقریب معنقد ہوئی.

تقریب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کیا. اس موقع پر آرمی چیف نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی.

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، ملک میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔آرمی پبلک اسکول اینڈکالج سسٹم کے زیراہتمام ہونے والی اس تقریب میں اساتذہ ، طلباء اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.