وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلیٰ اور مرکزی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب

  • بدھ, 10 جنوری 2018 11:03

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے اعلٰی اختیاراتی ادارے مجلس اعلٰی اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس کل بروز بدھ جامعتہ الکوثر اسلام آباد میں زیر صدارت رئیس الوفاق علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی منعقد ہوگا۔ جس میں علامہ ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ شیخ محمد محسن مہدوی، علامہ غلام حسن جاڑا، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ شیخ محمد حسن جعفری، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ عبدالمجید بہشتی، علامہ محمد افضل حیدری، مولانا فیاض نقوی، مولانا ارشد جعفری، مولانا شاہد نقوی اور مولانا شبیر حسن میثمی، مولانا محمد نواز حلیمی، مولانا محمد رمضان توقیر، مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اتحاد تنظیمات مدارس کی مشیر قومی سلامتی اور تعلیمی بورڈ پشاور سے ملاقاتیں، ہائر ایجوکیشن کمشن کے فیصلے، جامعتہ الازہر مصر کی طرف سے وظائف کی پیشکش، عازمین و زائرین مقامات مقدسہ کی مشکلات، مدارس طالبات کی توسیع اور دیگر قومی امور زیر بحث لائے جائیں گے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.