رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں، شیخ رشید احمد

  • جمعرات, 07 دسمبر 2017 15:30

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے، اس وقت طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی دھرنے میں ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں، کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے ساتھ جلسے اور ریلیوں میں ان کی تصاویر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں جب کہ رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.