شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی برسی کا اجتماع اسلام آباد کا تاریخی اجتماع ثابت ہوگا، نثار فیضی

  • پیر, 17 جولائی 2017 11:36

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کی ضلعی شوریٰ کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل محمد حسین شیرازی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نثار فیضی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی رہنماؤں کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی تنظیم سازی، تعلیم و تربیت اور تنظیمی فعالیت سمیت دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا۔ محم

د حسین شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں ملت تشیع کی وہ نمائندہ مذہبی و سیاسی جماعت ہے، جسے ملت کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ ارض پاک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے موثر روابط ہمارے سیاسی استحکام کی علامت ہیں۔ پاکستان میں ملت تشیع کی اہمیت کو ثابت کرنے اور اپنے وجود کے موثر اظہار کے لئے ہمیں سیاسی طور پر فعال ہونا ہوگا۔ سیاست سے دوری ہماری مشکلات کا بنیادی سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی اور تربیتی رجحان کے فروغ کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے مربوط اور جامع لائحہ عمل تیار کر رکھا ہے، جس پر عمل درآمد کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

محمد حسین شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم میدان عمل سے غافل نہیں رہ سکتے۔ شہید عارف حسینی ہمارے باعمل اور بابصیرت رہنما تھے۔ ہمیں ان کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ 6 اگست کو اسلام آباد میں شہید حسینی کی برسی شاندار انداز سے منائی جائے گی۔ برسی کے انعقاد کے سلسلے میں تشکیل دی جانے والی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نثار فیضی نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ برسی میں ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ مخلتف نامور شخصیات اور علماء کرام کو بھی دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کی اہم شاہراؤں پر بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف حسینی کی آواز عالم استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی۔ شہید عارف حسینی کی برسی کے سلسلے میں ہونے والا اجتماع اسلام آباد کا تاریخی اجتماع ثابت ہوگا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.