ن لیگی وزیر اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی کوشش ناکام بنادینگے ،اسلامی تحریک

  • منگل, 10 اپریل 2018 17:42

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنمامحمدعلی قائد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظالرحمنٰ نے ضلع نگر کی تعمیر وترقی کیلئے پانچ ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا اس لئے ہم نے ان کے دور ہ نگر کے موقع پر شاندار استقبال کیا ہے اور یہ استقبال پس پردہ نہیں بلکہ لائوڈاسپیکر پر اعلان کرکے کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جتنے بھی اعلانات کئے ہیں ان پر سو فیصد عمل درآمد بھی کیا ہے اس کے برعکس پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جھوٹے اعلانات کئے ہیں اور پی پی کے کسی ایک بھی اعلان پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹونے نگر میں چھے آرسی سی پل بنانے اور کراچی میں نگر کے طلباء کیلئے ایک ہزار کنال اراضی دینے کا اعلان کیا تھا اگر بلاول بھٹو اس اعلان پر عمل کر کے نگر میں چھ آر سی سی پل سندھ حکومت کے بجٹ سے تعمیر کریں اور کراچی میں نگر کے طلباء کیلئے ہاسٹل تعمیر کرنے کیلئے ایک ہزار کنال اراضی دیں گے تو ہم بلاول بھٹو کا بھی شاندار استقبال کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ پی پی کے دورحکومت کے ابتدائی دنوں میں ہنزہ نگر کو ضلع بنانے کا اعلان ہوا تھا پی پی نے پانچ سالہ حکومت کی مدت پوری کی مگر پانچ سال میں اس اعلان پر عملدرآمد کرانا دور کی بات ہے ضلعی ہیڈکواٹر کیلئے جگہ کا تعین بھی نہ کر سکی اس کے برعکس مسلم لیگ (ن)نے نگر کو ضلع بنانے کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ دوسال کی قلیل مدت میں ضلع نگر کے ہیڈکوارٹر کیلئے جگہ کا تعین کرکے ضلعی دفاتر کی تعمیر بھی شروع کرادی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ پی پی کے پانچ سالہ دور اقتدر میں پورے گلگت بلتستان بالخصوص ضلع نگر میں کہیں پر ایک روپے کا بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا اس کے برعکس وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمنٰ کے دور اقتدار میں ضلع نگر کے دونوں حلقوں میں مسلسل ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہاہے کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں وزیراعلیٰ نے ہفتہ کے روز مکمل ہونے والے منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے جبکہ کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اسلامی تحریک وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمنٰ کو ہٹانے کی ہر سازش اور کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریگی ۔انہوں نے کہا کہ پی پی گلگت بلتستان کے قائدین دن میں علماءکو گالیاں دیتے ہیں اور رات کو جاکے ان علماء سے معافی مانگتے ہیں اور ساتھ ساتھ تعاون مانگتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی گلگت بلتستان کے قائدین نے اسلامی تحریک کے قائدین کے خلاف اپنے جلسوں میں غلیظ زبان استعمال کی اور گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پی پی کے رہنمائوں نے سالامی تحریک کے قائدین سے ملاقات کر کےوزیراعلیٰ حفیظ الرحمنٰ کو ہتانے کیلئے تعاون مانگا انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلامی تحریک کے قائدین کو آگاہ کردیا ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں پی پی سے تعاون کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور کسی بھی عدم اعتماد کی تحریک میں پی پی کا ساتھ دینے کی بجائے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمنٰ کا ساتھ دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے کسی بھی سطح پر کوئی کوشش نہیں ہورہی ہے یہ صرف پی پی کے چند رہنمائو ں کے جھوٹے بیانات ہیں ۔اس کے باوجود وزیراعلیٰ حفیظ الرحمنٰ کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش ہوئی تو ہم وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہونگے اور پی پی کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.