گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ سرکار نہیں ، ایم ڈبلیو ایم مشہ بروم

  • منگل, 13 مارچ 2018 15:04

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) ایم ڈبلیو ایم مشہ بروم کے جنرل سیکرٹری غلام مہدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کہیں بھی کوئی خالصہ سرکار نہیں حکومت خالصہ سرکار کے نام پر بلتستان کے پر امن فضاکو خراب کرنے سے باز رہے ان کہنا ہے کہ خالصہ سرکار خالص سکھوں کی اصطلاح ہے یہاں کے غیور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت 1948 میں ڈوگروں کو یہاں سے بھگادیا اس طرح ڈوگروں اور سکھوں کے ساتھ خالصہ سرکار بھی یہاں سے رخصت ہوچکی ہے موجودہ گلگت بلتستان کا چپہ چپہ یہاں کے باسیوں کا ہے خالصہ سرکار کچھ بھی نہیں ہے بلکہ یہ تمام کوہ بیابان اہلیان گلگت بلتستان کی ملکیت ہے انہوں نے کہا ہے کہ آغا علی رضوی کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں اور علاقے کے ایک ایک انچ کی حفاظت اور نگہداشت کررہے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خالصہ سرکار کے نام سے عوام دشمن اعلان کو ملک دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر حفیظ الرحمٰن عوام دشمن پالیسی ترک نہ کرے تو ہم اپنی زمینوں کی حفاظت کے لئے سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے اور عوام دشمن عناصر کو ڈوگروں اور سکھوں کی مانند بھگا کر دم لیں گے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.