کمشنر بلتستان اپنے الفاظ واپس لیں اور بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں ،صدر آئی ایس او

  • پیر, 12 مارچ 2018 12:43

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) آئی ایس او بلتستان کے صدرسعید شگری نے کہا ہے کہ کمشنر بلتستان کی اہل بلتستان کو لبرل کہنے سے اہل دانش بلتستانیوں کو سخت تکلیف ہوئی اور یہ ہماری توہین ہے۔یہاں کا معاشرہ پڑھالکھا،امن وامان کے حوالے سے مثالی اور بہت مہذب اور روشن خیال ہے۔باوجود ستر سالہ محرومیوں اور زیادتیوں کے یہاں نہ کوئی باغی تحریک جنم لے پائی اور نہ کوئی مذہبی بنیاد پرستی ودہشت گردی نظر آتی ہے ،بلتستان امن کا گہوارہ ہے ۔یہاں تمام مسالک ومذاہب کے لوگ بلاتفریق آزادانہ گھوم پھیر رہے ہیں ۔یہاں تعلیمی میدان میں پیشرفت دیکھنے کو ملتی ہے۔یہاں خواتین کے حقوق محفوظ ہیں ،یہاں کسی قسم کی دہشتگردی نہیں ہے ۔یہاں اخوت اور بھائی چارے کا ماحول ہے تو کسی این جی او یا لبرل لابی کا کمال نہیں ہے یہاں کے مذہبی اقدارکے حامل لوگ اور ان کے علمائے کرام ہیں ۔جنہوں نے اس خطےکو جنت نظیر بنارکھاہے۔یہ لبرل ازم نہیں ہے یہ حسینیت ؑ ہے اور یہی ہماری خوش قسمتی ہے ورنہ آج بلتستان بھی قبائلی علاقوں کی ماننددہشت گردوں کی آماجگاہ بنا ہوتا ،انہوں نے کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور بلتستان کے عوام سے معذرت بھی کریں ۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.