بلتستان کی زمینوں کو لوٹنے نہیں دیں گے، عوامی ایکشن کمیٹی

  • منگل, 06 مارچ 2018 11:23

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان میں زمینوں کے خلا ف آپریشن پر چھومک میدان پر پہرہ دیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران آغا علی رضوی کے ہمراہ رات بھر چھومک ہوتونگ تھنگ پر بیٹھے رہے۔ ان کے ہمراہ سینکڑوں متاثرین اور لوگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آغا علی رضوی او ایکشن کمیٹی کے دیگر ممبران نے کہا کہ بلتستان کی زمینوں کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے نہیں دیں گے، جو لوگ زمینوں کی بندر بانٹ کر رہے ہیں ان کا قبلہ درست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب صبر کی انتہا ہوگئی ہے، مزید صبر نہیں کریں گے۔ بعض انتظامی آفیسران ہماری امن پسندی اور شرافت سے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جو لوگ رات کی تاریکی میں آپریشن کر رہے ہیں ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ دن کی روشنی میں آپریشن کیوں نہیں کرتے ہیں۔ جو لوگ رات کی تاریکی میں آپریشن کر رہے ہیں وہ ایک طرح سے ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ عوامی اراضی کے خلاف آپریشن کرنے والوں کی مثال بھی انہی لوگوں کی ہے جو رات کی تاریکی میں واردات کر کے چھپ جاتے ہیں۔حکومت چھومک پل کی تعمیر کے ذریعے ہوتونگ تھنگ میں زمینوں کی بندر بانٹ چاہتی ہے ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ حکومت کو زمین درکار ہے تو وہ معاوضے فراہم کرکے حاصل کرے مفت میں ایک انچ زمین کسی کو نہیں دیں گے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.