تازہ ترین

الحاق پاکستان جنگ آزادی کے مجاہدین کا اعلان اور گلگت بلتستان کے عوام کی منزل ہے،شیخ مرزا علی

  • ہفتہ, 24 فروری 2018 12:18

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) الحاق پاکستان جنگ آزادی کے مجاہدین کا اعلان اور گلگت بلتستان کے عوام کی منزل ہے۔ستر سال انتظار کے بعد کسی بھی قسم کا مایوس کن فیصلہ ناقابل برداشت ہوگا ۔جی بی کی اہمیت کے پیش نظر پانچواں صوبہ بنانے میں دشمن کی سازشیں ناکام ہوسکتی ہیں ۔گلگت بلتستان کے حوالے سے کسی بھی کمیٹی کو فیصلہ کرنے سے قبل متنازعہ حیثیت کی نفی کرنی ہوگی کیونکہ متنازعہ تصور کرتے ہوئے عوامی امنگوں کے مطابق کسی فیصلے کی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے ستم ظریفی ہے کہ وفاقی سطح پر جی بی کواب بھی متنازعہ سمجھاجارہا ہے اور اس بنیاد پر کسی بھی سطح کی کمیٹی سے امید نہیں رکھی جاسکتی ہے ستم بالائے ستم یہ کہ ہماری صوبائی حکومت بھی یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ صوبہ بنانے کیلئے وسیع وعریض میدان اور پھیلاہوا رقبہ ہونا چاہیئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری صوبائی حکومت اپنی سربراہی میں منعقد کل جماعتی کانفرنس کے اعلانیہ سے منہ موڑ رہی ہے جو کسی صورت گلگت بلتستان کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا ہم یاد دلانا چاہتے ہیں کہ گلگت کی آزادی کے بعد اسلامی جمہوریہ گلگت نے الحاق پاکستان کا اعلان کیا تھا اور حکومت پاکستان کے نمائندہ نے صدر اسلامی جمہوریہ گلگت سے چارج لیا تھا تو جی بی کو کیسے متنازعہ سمجھاجاتا ہے

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.