بلتستان انتظامیہ کی بےحسی! سکردو کے بعد شگر میں بھی 2 روز سے اندھیرے کا راج

  • منگل, 13 فروری 2018 15:12

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سکردو کے بعد شگر میں بھی اندھیرے کا راج ۔محکمہ برقیات کی کوشش رائیگاں 2 روز بعد بھی بجلی فراہم نہ کر سکا تفصیلات کے مطابق 2 روز گزر جانے کے باوجود شگر فیزتھری میں گزشتہ دنوں خرابی پیدا ہوئی تھی جس کے باعث شگر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات شگر کا عملہ دوروز سے فیز تھری میں آنے والی خرابی دُور کرنے میں مصروف ہے لیکن دو روز گزر جانے کے باوجود انہیں اس خرابی کو دُور کرنے میں کامیابی نہیں ملی ہے ذرائع کا کہنا ہے فیز تھری میں جدید مشین نصب ہیں لیکن عملے کو ان مشینوں میں آنیوالی خرابی دُور کرنے کے لئے کوئی تربیت نہیں دی گئی ہے جس کے باعث جب بھی خرابی پیدا ہوتی ہے اس خرابی کو دور کرنے میں مشکلات در پیش ہوتی ہیں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جب بھی فنی تربیت کے لئے کسی ملازم کو بھیجنے کی باری آتی ہے تو اس قرعہ فال میں محکمے کا اعلیٰ ذمہ دار کا نام نکالتا ہے اور وہ ٹرینگ کر کے آجاتے ہیں مگر عملی میدان میں انہی چھوٹے ملازمین کو رکھا جاتا ہے جس کے باعث خرابی فوری طورپر ختم کرنے میں کامیابی ملنے کے بجائے ان مشینوں میں مزید خرابی پیدا ہوجاتی ہے اور لاکھوں روپے خرچ کیے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا ۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.