نوجوانوں میں مقابلے کے امتحانات میں شامل ہونے کا شعور بیدار کرنا ہوگا ،سید موسیٰ

  • پیر, 12 فروری 2018 12:55

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی ایس او گلگت بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام ہونے والے پری بورڈ امتحانات بعنوان امتحان سے پہلے امتحان کے نتائج کے اعلان کے حوالے سے رکھے گئے پروگرام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلباء میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔نوجوانوں میں مقابلے کے امتحانات میں شامل ہونے کا شعور بیدار کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کیجانب سے پری بورڈجیسے امتحانات انعقاد کرانا خوش آئند اقدام ہے اس سے نوجوان نسل میں مقابلے کے رجحانات پیدا کرنے میں مدد ملنے سمیت تعلیم کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعلیمی شرح دوسرے صوبوں سے بہت زیادہ ہے جوکہ گلگت بلتستان کے لئے ایک فخر کی بات ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایس او گلگت بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام ہونے والے پری بورڈمیں حصہ لینے والے تمام طلبہ وطالبات کو مبارک بعد پیش کرتا ہوں ۔اس سے قبل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلھ و آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نظارت کے رکن ڈاکٹر علی گوہر نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس اور صدر آئی ایس او گلگت ڈویژن عارف الجانی نے کہا کہ آئی ایس او پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان بھر میں تعلیم کے فروغ کے لئے بغیر رنگ و نسل اور مذہب کوشاں ہےجہاں پر تمام مکاتب فکر کے طلبہ وطالبات بورڈ کے پیپرز دینے کے لئے علمی تیاری کرنے کے لئے شامل ہوجاتے ہیں

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.