کراچی میں انجینئر ممتاز رضوی کی جبری گمشدگی تشویشناک ہے، شیخ احمد نوری

  • بدھ, 07 فروری 2018 14:06

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ممتاز انجینئر سید ممتاز رضوی کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہیں اور تشویشناک قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں قاتلوں، غنڈوں اور کرپشن مافیا کو عہدوں سے نوازا جاتا ہے جبکہ بے گناہ محب وطن شہریوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا جاتا ہے۔ سندھ کی حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتری ہوئی ہے اور اب تک سینکڑوں بے گناہ افراد جبری طور پر گمشدہ ہے۔ جمہوریت کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی میں جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد کے جرم میں برابر کی شریک ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں جبری طور پر گمشدہ افراد کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرکے جمہوری جماعت ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔ شیخ احمد نوری کی طرف سے جاری بیان میں آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی میں آئے روز ہونے والی جبری گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اور حال ہی میں جبری طور پر گمشدہ ہونے والے کراچی کے معروف انجینئر سید ممتاز رضوی کو بازیاب کر کے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.