کنٹچنٹ ملازمین کو مستقل کر کے حکومت اپنا وعدہ پورا کرے ،ترجمان ایم ڈبلیو ایم

  • جمعرات, 11 جنوری 2018 14:13

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرکے حکومت اپنا وعدہ پورا کرے ۔ٹیسٹ انٹرویو کے نام پر من پسند افراد کو نوازنے کی سازش کی گئی تو ہرگز خاموش نہیں رہیں گے ۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دئیے بیٹھے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔کنٹریکٹ ملازمین کے مطالبات جائز ہیں انہیں مستقل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ہیلتھ اور دیگر کئی محکموں میں ٹیسٹ انٹرویوکے نام پر میرٹ کو پامال کیا گیا اور اپنے من پسند افراد کو نوازا گیا ہے اور اب ٹیسٹ انٹرویوکے نام کا ڈھونگ رچاکر حکومت اپنے پیاروں کو نوازنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا حکومت اپنا وعدہ نبھائے اور عارضی ملازمین کو مستقل کریں،اس سے قبل ورکس ڈیپارٹمنٹ اور پاور میں ہزاروں ملازمین کو مستقل کیا ہے ،جن سے کوئی ٹیسٹ اور انٹرویو نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جن ملازمین نے کئی سالوں تک مختلف پوسٹوں پر خدمات انجام دی ہیں انہیں ٹیسٹ انٹرویو کے نام پربیروزگار کرنا انتہائی زیادتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستاندھرنے میں بیٹھے ملازمین سے مذاکرات کر کے ان کے مسائل حل کریں تاکہ ہزاروں خاندان کا مستقبل محفوظ ہو جائے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.