باب العلم کے ماننے والوں کا جینا مرنا حصول علم ہونا چاہیے ، سعید شگری

  • بدھ, 10 جنوری 2018 12:20

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ سٹوڈٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژنل کے صدر محمد سعید شگری نے کہا ہے کہ باب العلم کے ماننے والوں کا جینا مرناحصول علم ہونا چاہیے ۔علم انبیاء کی میراث ہے ۔آئی ایس او کا نصب العین تعلیم کی فروغ کے لئے جدوجہد کرنا ہے ۔اور طلبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ہی ذریعے ہم عالم اقوام میں بہترپوزیشن اور اپنی شناخت برقرار رکھ سکتے ہیں ورنہ ہماری شناخت مشکل ہو جائے گی ،بلتستان صدر اور جنرل سیکڑی نے ضلع وگھرمنگ کا دو روزہ دورہ کیا جہاں انصار آل محمد یونٹ طولتی میں برادران سے ملاقات کی اور تعلیمی امور پے تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے شہید سبط جعفر یونٹ گمنگو کا دورہ کر کے تعلیمی برادران کے ساتھ نشست کی اور آل گمنگو پوزیشن ہولڈر ز میں انعانات تقسیم کئے ۔جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گرلز ہائی سکول حسن خان کا کہنا تھا کہ تعلیم و تربیت کے لئے آئی ایس او کا کردار مثالی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.