آغا راحت کے حکم پر آغا خان کے شاندار استقبال کو یقینی بنائینگے،آئی ایس او

  • بدھ, 06 دسمبر 2017 16:23

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آغا راحت کے حکم پر آغا خان کے شاندار استقبال کو یقینی بنائینگے،آئی ایس او
k2اخبار کے مطابق آئی ایس او گلگت ڈویژن نے آغا راحت کے حکم پر آغا خان کی گلگت آمد کے موقع پر ان کے شاندار استقبال کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پرنس کریم کی گلگت بلتستان میں تعلیم و صحت کے میدان میں گراں قدرخدمات ہیں ،اسماعیلی برادری ہمارے بھائی ہیں ،آغاخان کے استقبال کی تیاریوں میں حصہ لیں گے ہم پرنس کریم آغاخان کو گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، آقائے راحت کے حکم پر امامیہ برادران و اسکاوٹس اسماعیلی برادری کے ساتھ مل کر شاندار استقبال کو یقینی بنائیگے ۔ پرنس کریم کا گلگت بلتستان میں تعلیم و صحت کے میدان میں گراں قدر خدمات ہیں جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ، تمام مکاتب فکران کی خدمات سے استعفادہ حاصل کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر عارف حسین الجانی نے کیا انھوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان روز اول سے اتحادبین المسلمین کے فروغ عملی جدوجہد کرتی آئی ہے۔
یمن پر سعودی جارحیت متعد د معصوم شہری شہید ،انسانی حقوق خاموش

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.