تازہ ترین

آئی ایس او پاکستان کے وفد کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات، تعلیمی کنونشن میں شرکت کی دعوت

  • جمعرات, 17 اگست 2017 16:05

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادار ہ)آئی ایس او پاکستان کے وفد کی گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن کو گلگت میں ہونے والی تعلیمی کانفرنس میںشرکت کی دعوت دی۔اطلاعات کے مطابق آئی ایس او پاکستان کےاعلٰی سطحی وفد نے مرکزی سیکریٹری تعلیم یاور عبا س اور آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر سحر عباس راغب کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں آئی ایس او پاکستان کے تحت گلگت میں منعقد ہونے والے قراقرم تعلیمی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر یاور عباس نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ تعلیمی کانفرنس کروانے کا مقصد گلگت بلتستان کے طلبہ کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان کی اس ملاقات کے بعد امامیہ طلبہ اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔امامیہ طلبہ کا کہنا ہے کہ کل تک آئی ایس اوپاکستان کی مرکزی قیادت اس وزیر اعلیٰ کو تکفیری کہہ کر مخاطب کرتی تھی اور آج اس کو اپنے پروگرام میں دعوت دے رہی ہے۔ عوام کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان تکفیری سوچ و فکر کا حامل انسان ہے اور ماضی میں اسکا تعلق شیعہ نسل کشی میں ملوث کالعدم جماعت اہلسنت و الجماعت سےرہا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.