آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر، سہ ماہی پروگرام کی منظوری

  • ہفتہ, 08 جولائی 2017 13:33

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا رواں سال کا آخری اجلاس اسکردو میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں سال کے تنظیمی حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عاملہ اجلاس میں ملک بھر سے 22 ڈویژن نے شرکت کی اور اکثریت رائے سہ ماہی پروگرام اور پالیسیز کو منظور کیا گیا۔ اجلاس عاملہ میں بلتستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد حسن جعفری، ذیلی رکن نظارت آئی ایس او پاکستان علامہ آغا علی رضوی کے علاوہ سینیئرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شیخ محمد حسن جعفری، آغا علی رضوی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملی بیداری میں آئی ایس او کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آئی ایس او پاکستان نے پورے ملک میں خط امام کو زندہ رکھنے اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایس او کی مضبوطی ہی ملت اور پاکستان کی مضبوطی کی ضامن ہے۔ اجلاس عاملہ کی آخری نشست میں اختتامی گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز حسین نقوی نے کہا کہ نوجوان ہی قوم و ملت کی امید ہیں، جو ایک نئے جذبے و تجدید عہد کیساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کیساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.