شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سرزمین عاشقان ولایت گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر گلگت میں موجود ہیں۔
علامہ ساجد علی نقوی کے ہمراہ مولانا عارف واحدی بھی موجود ہیں۔ گلگت ائیرپورٹ پر مہمانوں کا شانداراستقبال کیا گیا۔ علامہ ساجد علی نقوی گلگت کے نواحی علاقے چھلت پہنچے، جہاں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا۔