پشاور، پشتہ خرہ پولیس نے تخریبکاری کی کوشش ناکام بنا دی

  • ہفتہ, 14 اپریل 2018 12:14

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )پشاور پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پولیس چوکی کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز تھانہ پشتہ خرہ کی حدود میں کرکٹر عمر گل روڈ پر واقع چوکی کے قریب مشکوک گھی کے ڈبے کی اطلاع ملی، جس پر علاقے کا محاصرہ کرکے فوری طور پر بم ڈسپوزل یونٹ عملے کو طلب کرلیا، جنہوں نے گھی کے ڈبے میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق گھی کے ڈبے میں 2 کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جسے بروقت کارروائی کے دوران ناکارہ بنا کر تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.