ظلم کی انتہا ء ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل دہشتگرد آزاد اور محب وطن شیعہ جوانان نامعلوم مقام پر قید

  • بدھ, 10 جنوری 2018 11:15

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ہائی کورٹ نے کالعدم نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ صوفی محمد کی مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ صوفی محمد کے خلاف متنازعہ تقاریر اور پولیس پر حملوں کے مقدمات میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے کے بعد 7 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ مولانا صوفی محمد پر تھانہ کبل اور تھانہ سیدو شریف میں دو مقدمات درج ہیں۔ 30 جولائی 2009 کو مولانا صوفی محمد پرایف آئی درج ہوئی تھی جب کہ مولانا صوفی محمد کو 4 مارچ 2010 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ صوفی محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے سسر بھی ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.