تازہ ترین

آپریشن رد الفساد: بلوچستان میں میں کاروائی دو دہشتگرد گرفتار اسلحہ برآمد

  • پیر, 12 مارچ 2018 11:19

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) سیکیورٹی فورسز نے ’’آپریشن ردالفساد‘‘ کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ، پشین، خاد کچا اور سبی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں جس کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.