کوئٹہ، علامہ ناصر عباس جعفری 3 روزہ دورے پر صوبائی دارالحکومت پہنچ گئے

  • اتوار, 09 جولائی 2017 12:30

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کل تین روزہ دورے پر صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچے۔ کوئٹہ پہنچنے پر انکا استقبال ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگر افراد نے کیا۔ یاد رہے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ دورے پر کوئٹہ آئے ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ خصوصی طور پر "عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان اور ملت تشیع میں علماء کا کردار" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کریں گے۔ اسکے علاوہ کوئٹہ شہر کے علماء، سیاسی اکابرین اور قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.