لاہور میں دہشت گردی کا خدشہ، اہم مقامات، عمارتوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

  • پیر, 12 فروری 2018 15:16

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں ممکنہ دہشتگردی کا خدشہ ہے جس کے بعد حساس اداروں کی رپورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ شہر میں ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ ہاؤس، مال روڈ، گورنر ہاؤس، جاتی امراء اور دیگر اہم مقامات سمیت تعلیمی اداروں اور سرکاری و نیم سرکاری دفاتر سمیت اہم مقامات سے سکیورٹی بیئررز اٹھانے کے بعد سکیورٹی کے ناقص انتظامات پائے گئے ہیں اور شرپسند عناصر شہر میں دہشتگردی پھیلا سکتے ہیں، جس پر گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، جاتی امراء، سول سیکرٹریٹ، ایف آئی اے آفس، 90 شاہراہ قائداعظم، آئی جی آفس اور سی سی پی او آفس سمیت تمام اہم عمارتوں اور مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اوراس میں کمانڈوز کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں جبکہ اس کیساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کے دستوں کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے اور اس میں ڈولفن فورس اور پیروسکواڈ کو بھی تھانوں کی سطح پر بیٹوں میں ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کو بتایا کہ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور اس میں اہم مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کیساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کا بھی گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد کی کڑی نگرانی حکم دیدیا گیا ہے جس کیلئے حساس اداروں اور سپیشل براچ سمیت لاہور پولیس کی خفیہ ٹیموں کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.