تکفیریت ہار گئی ،شیعہ سنی ایک ساتھ ہیں،پیراعجاز احمد ہاشمی

  • بدھ, 06 دسمبر 2017 14:19

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیراعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں نظام مصطفی کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت پُرامن ہیں اور اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔پیراعجاز احمد ہاشمی کا کہنا تھا کہ شاہ احمد نورانی نے سنی شیعہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے 1990ء کی دہائی میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خلاف جہاد کیا۔ اہلسنت نے امت مسلمہ کے مسائل میں ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا اور دوسرے مکاتب فکر کی بھی قیادت کی، اسی لئے شاہ احمد نورانی قائد اہلسنت کی بجائے قائد ملت اسلامیہ کہلاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اکابرین جمعیت نے ہمیشہ دانشمندی اور مفکرانہ سوچ کے ساتھ مسلمانوں کو متحد کیا۔ کبھی کفر اور شرک کے فتوے نہیں لگائے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.