حقوق العباد کی ادائیگی اور پاسداری سیرت انبیاؑء :مقررین

  • جمعرات, 23 نومبر 2017 14:40

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ ) ملتان:۔ پاکستان عزاداری کونسل کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔صدارت علامہ مجاہدعباس گردیزی نے کی۔سابق ایم پی اے مخدوم احمد مجتبیٰ گیلانی مہمان خصوصی تھے ۔ علامہ مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ سید فرحت عباس نے کہا کہ حقوق العباد کی ادائیگی اور پاسداری سیرت انبیاء ہے ۔ میاں عامرمحمود نقشبندی، حاجی اشرف قریشی، ارشدقریشی، ڈاکٹر ارشدبلوچ، رانا فیضان الحسینی، محسن لنگاہ، سرداروسیم بلوچ، خانم زاہدہ بخاری، مولاناکاشف حیدری، ڈاکٹرعرفان واحد، ڈاکٹرحافظ صفوان، پروفیسرعبدالماجدوٹو، تاج محمد تاج، پادری عمانویل تبسم، چودھری نوبل جونی اور قاری ابوبکرالازہری نے بھی خطاب کیا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.