امریکہ، بھارت اور اسرائیل دہشت گردوں کے سرپرست ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

  • منگل, 27 دسمبر 2016 13:39

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) دہشت گردی کے پیچھے امریکہ، بھارت اور اس کے ایجنٹوں کا ہاتھ ہے، امن دشمنوں کے خلاف امن دوست قوتیں متحد ہو جائیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے دورہ سندھ پر روانگی سے قبل جامعہ رضویہ فیصل آباد میں عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ تین بار پورے ملک اور پانچ بار پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں نے ملک و قوم کو کچھ نہیں دیا، نیشنل ایکشن پلان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل کر کے ہی پاکستان کو آگے لے جایا جا سکتا ہے، قائد اعظمؒ راسخ العقیدہ مسلمان تھے اور وہ دنیا کو اسلام کا حقیقی چہرہ دکھانا چاہتے تھے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.