کراچی کو بجلی دو ورنہ

  • پیر, 16 اپریل 2018 13:32

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )جے ڈی سی کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔ احتجاجی مطاہرہ سے انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ راؤ ناصر، سمای رہنما اتم پرکاش، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مبشر حسن اور میثم عابدی، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی، ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور عبدالوسیم نے خطاب کیا اور کراچی کی عوام کے ساتھ کے الیکٹرک کی ناانصافیوں، ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بعدازاں پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس سے خطاب میں جے ڈی سی کے سرپرست ظفر عباس نے کہا کہ کراچی کی عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے اور کے الیکٹرک کو لگام دی جائے، اگر کراچی کی عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو سندھ حکومت کو کے الیکٹرک کا شریک جرم سمجھتے ہوئے احتجاج کے دوسرے مرحلے میں وزیراعلٰی ہاؤس پر دھرنا دیا جائے گا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.