چند مٹھی بھر دہشت گرد پاکستانی قوم کے حو صلے پست نہیں کر سکتے، علامہ ناظر تقوی

  • ہفتہ, 17 مارچ 2018 17:36

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اورنائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری یعقوب شہباز نے رائے ونڈ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیں ہم اس واقعے میں شہید ہونے پولیس کے جوانوں اور زخمیو کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں دہشت گردوںکی یہ کارروائیاں ملکی سلامتی و استحکام کے لئے خطر ناک صورت اختیار کر چکی ہیں ان دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ ملکی سلامتی و امن کے لئے بہت ضروری ہے دہشت گرد مسلسل معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں چند مٹھی بھر دہشت گرد پاکستانی قوم کے حو صلے پست نہیں کر سکتے پا کستانی عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کچھ عر صے سے ملک بھر میں امن و امان کی اچھی فضاء قائم تھی لیکن پاکستان میں انٹر نیشنل کر کٹ کی واپسی جو ملک دشمن دہشت گرد عناصر کو ہضم نہیں ہوئی اور انہوں نے یہ دہشت گردی کا یہ ہولناک واقعہ رونما کر وایا ۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.