اصغریہ کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

  • جمعرات, 23 نومبر 2017 11:43

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ )اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے دوسرے مرکزی کربلا محور انسانیت کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، مرکزی کنونشن کے چیئرمین اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی ہونگے۔ چیئرمین کنونشن قمر عباس نے کنونشن کے پنڈال، رہائیش کیلئے ہاسٹلز اور طعام کے تمام امور کیلئے سینئیرز کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جبکہ شرکت کرنے والوں کیلئے فائلز، کارڈز اور دیگر چیزوں کا کام بھی مکمل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کنونشن کی تشہیری پوسٹرز سندھ کے تمام شہروں اور گاؤں میں لگا دیئے گئے ہیں، تنظیمی یونٹس، اضلاع، ڈویژنز کی شرکت کیلئے رابطہ جاری ہیں۔ کنونشن کی کمیٹیز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کنونشن قمر عباس جتوئی نے کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے ہمیں یہ اعزاز بخشا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم بہتر انداز میں کنونشن کے انتظامات سنبھالیں گے۔ کنونشن میں تقریباً 1000 سے زائد افراد کی شرکت ہوگی، جبکہ اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کا کنونشن بھی اس کے ساتھ منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا دوسرا مرکزی کنونشن 24، 25، 26 نومبر کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں منعقد ہوگا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.