کراچی، کالعدم لشکر جھنگوی کے گرفتار تکفیری دہشتگردوں کا چالان 10 دسمبر تک پیش کرنیکا حکم

  • بدھ, 07 دسمبر 2016 06:18

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ہائی پروفائل مقدمات میں گرفتار کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگردوں کا چالان 10 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

زرائع کے مطابق ہائی پروفائل مقدمات میں گرفتار کالعدم لشکر جھنگوی کے گرفتار 2 سفاک دہشتگردوں سے متعلق رپورٹ انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کر دی گئی ہے، جس پر عدالت نے گرفتار تکفیری دہشتگردوں کے خلاف 4 مقدمات کا چالان 10 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہشتگردوں میں عاصم عرف کیپری اور اسحاق بوبی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق سی ٹی ڈی تھانے میں 4 مقدمات درج ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.